تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وائرل ویڈیو نے ہزاروں کے دل جیت لیے

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو صارفین کے دل جیت لیتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بلی کے بچے کو بے یارومددگار دیکھا جاسکتا ہے، جو پانی سے بچنے کے لیے ایک جھاڑ کے سہارے پر کھڑا تھا۔

دستیاب معلومات کے مطابق یہ ویڈیو چین کے صوبے ہینان کے  علاقے ژیچوان کی ہے، جہاں دریا میں ایک بلی کا بچہ گر گیا تھا اور وہ خود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہا تھا مگر اُسے ناکامی کا سامنا تھا۔

پُل پر سے گزرنے والے شہری نے جب تکلیف کا سامنا کرنے والے بلی کے بچے کی آواز سُنی تو انہوں نے پُل سے پانی کی طرف جھانک کر دیکھا تو بلی کا بچہ ایک جھاڑ پر کھڑا اور اوپر کی طرف آنے کی کوشش کررہا تھا۔

بلی کا بچہ دیوار میں پنجے گاڑھ کر اوپر کی طرف آرہا تھا مگر اُسے بہت زیادہ کوشش کے باوجود بھی ناکامی کا سامنا تھا۔

اس سارے منظر کو دیکھنے کے بعد شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت بلی کے بچے کو بچانے کا فیصلہ کیا۔ اُسے دیکھ کر دیگر لوگ بھی وہاں جمع ہوئے اور پھر سب نے مل کر  بلی کے بچے کو باہر نکلنے کی کوشش شروع کی۔ چونکہ بلی کا بچہ گہرائی میں تھا اور کسی کا گڑھے میں اترنا ممکن نہیں تھا۔

پُل پر موجود شہریوں نے مشورے کے بعد رسی باندھ کر پلاسٹک کی ایک بالٹی  بلی کے بچے کی طرف پھینکی اور اُس سے نیچے کردی تاکہ بلی کا بچہ گرے تو سیدھا اس میں آئے اور پھر وہ اُسے باہر نکال لیں۔

اب انہوں نے آہستہ آہستہ بالٹی کو بلی کے بچے کی طرف کیا تو بچہ اوپر کی طرف آتا رہا جس کے بعد ایک مصنوعی پودے کو اُس کی طرف کیا گیا، جس سے بلی کا بچہ چمٹا تو سب نے مل کر اُسے اوپر کھینچ لیا۔

Comments

- Advertisement -