ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کیویز کی ینگ گنز نے گرین شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مات دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ہرادیا، 179 رنز کا ہدف کیویز نے باآسانی حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کیویز کی ینگ گنز نے گرین شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں باآسانی 7 وکٹوں سے مات دیتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دیا گیا 179 رنز کا ہدف محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

مارک چیمپین نے87 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کیویز کی جانب سے ٹم روبن سن 28 اور سائفرٹ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کا مضبوط بولنگ یونٹ بھی 179 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا، عباس آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پہلے بیيٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز اسکور کیے، پاکستان کا کوئی بیٹر نصف سنچری اسکور نہ کرسکا۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب نے 32 اور کپتان بابراعظم نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے آل پلیئر عرفان خان نیازی نے بھی 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، محمدرضوان 23 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عثمان خان محض 4 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر دو پاکستانی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں