بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا صارفین نے ہاردک پانڈیا کو ’سانپ‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی: بھارت نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا جسے میزبان ٹیم نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی، کے ایل راہول نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ویرات کوہلی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کے ایل راہول کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تاہم میچ کے بعد ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین ہاردک پانڈیا پر برس پڑے جنہوں نے وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے چھکا مارا تھا۔

کے ایل راہول 97 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے وہ وننگ شاٹ کھیل کر سنچری اسکور کرسکتے تھے لیکن ہاردک پانڈیا نے کے ایل راہول کو اسٹرائیک دینے کے بجائے خود پیٹ کمنز کی گیند پر چھکا لگا کر میچ فنش کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہاردک پانڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’سانپ‘ کہہ رہے ہیں۔

ایک صارف نے کے ایل راہول کی ہاردک پانڈیا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کے ایل راہول، سانپ ہاردک پانڈیا کے ساتھ موجود ہیں۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کسی کی سنچری روکنا ہے؟ آجاؤ، رکوا دوں گا۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ہارک پانڈیا کے آگے کوئی سنچری اسکور کرسکتا ہے کیا؟‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہاردک پانڈیا خود غرض کھلاڑی ہے، ایک سانپ نے کے ایل راہول کی سنچری چرا لی ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں