بھارتی اوپنر کے ایل راہول کو امپائر کے فیصلے پر غصہ کرنا مہنگا پڑ گیا، آئی سی سی نے بیٹسمین کے خلاف ایکشن لے لیا۔
انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں راہول کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔
فیلڈ امپائر کے نائٹ آؤٹ دینے کے فیصلے کو انگلینڈ نے چیلنج کیا اور ریویو میں تھرڈ امپائر نے راہول کو کیچ آؤٹ قرار دیا جس پر وہ غصے میں آگئے۔
پویلین لوٹتے ہوئے بیٹسمین نے سخت ناراضی کا اظہار کیا جو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی تھی۔ آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بیٹسمین کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا۔
چارجز پر بیٹسمین کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد الزامات پر مزید سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی اور معاملے کو نمٹا دیا گیا۔