site
stats
پاکستان

بلدیہ عظمیٰ نے ’وسیم اختر‘ سے سٹی وارڈنز کی موبائل واپس مانگ لی

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ایم کیو ایم کی جانب سے نامزد سٹی ناظم وسیم اخترسے سٹی وارڈنزکی موبائل واپس مانگ لی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے وسیم اختر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سٹی وارڈنز کی موبائل وین گشت اور دیگر کاموں کے لئے مختص ہے لہذا اسے ذاتی پروٹوکول میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد میئر کراچی وسیم اختر سے موبائل واپس لینے کا فیصلہ چار اپریل کو نورجہاں تھانے کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آںے کے بعد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈٰی خواجہ نے حکم جاری کیا ہے کہ پولیس کی گاڑیوں سے مشابہہ گاڑیاں اب سڑکوں پرگشت نہیں کریں گی۔

وسیم اختر کے زیراستعمال سٹی وارڈنز موبائل کا نمبر جی ایچ 670 ہے۔

وسیم اختر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ہیں اور اس سے پہلے وہ کئی اہم عہدوں اور وزارتوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 5 دسمبر کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے ضلع شرقی سے چیئرمین کی سیٹ پرانتخاب لڑا تھا۔

وہ قومی اسمبلی کے رکن رہنے کے علاوہ سندھ کے صوبائی مشیر داخلہ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top