تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، کے ایم سی کے اعلیٰ افسران معطل

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے خاتون کو ہراساں کرنے والے 17 گریڈ کے افسران کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی جانب سے نالہ آپریشن کی متاثرہ خاتون کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، جس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نوٹس لیا اور واقعے میں ملوث دونوں افسران کو فوری معطل کردیا۔

اےآروائی نیوز نے تجاوزات آپریشن میں خاتون سے رشوت لینےکی خبرنشرکی تھی۔

کے ایم سی حکام کے مطابق گریڈ17کےعارف قاضی ڈائریکٹر کچی آبادی اور مسروراقبال کے ایم سی انکروچمنٹ ضلع ایسٹ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے افسران کی معطلی کےساتھ ہی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، جس میں سینئرڈائریکٹر لا ڈیپارٹمنٹ، فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی ، ڈائریکٹرعرفان سلام سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانچ روز میں معاملے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے ملوث افسران کے خلاف شفاف تحقیقات اور ملوث ہونے پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں