پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ایم سی افسران کے ساتھ دوسری منزل پر واقع لینڈ ریکارڈ کے ریکارڈ روم پہنچی تھی، ریکارڈ روم کو تالا لگا ہوا تھا جس پر افسران برہمی کا اظہار کیا۔

ایف ائی اے کی ٹیم نے ریکارڈ روم کا تالا توڑ کر مطلوبہ دستاویزات لیے اور چلئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ میں گڑ بڑ کی شکایات پر ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں،  حکام کے مطابق کے ایم سی کے ریٹائر افسر دفتر کی چابی ساتھ لے گئے تھے۔

کے ایم سی کے افسر 2 فروری کو ریٹائر ہوگئے تھے، تاہم اس کے بعد کسی نئے افسر کی تعیناتی نہیں کی گئی۔

چھاپے کے دوران ڈائریکٹر لینڈ اور عملہ مسلسل ریٹائرڈ افسر سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا رہا، تاہم تاحال چابی حاصل نہیں کی جاسکی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تک رسائی حاصل کر کے مکمل جانچ کی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں