The news is by your side.

Advertisement

کے ایم سی کے پاس وسائل کی کمی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے ایم سی (کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن) کے پاس وسائل کی کمی ہے میں تسلیم کرتا ہوں، شہر کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 26اور27 جولائی کو بارش کا بڑا اسپیل آیا، سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد میں 187ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کراچی میں سب سے زیادہ بارش1977میں ہوئی تھی، 2007 میں بھی کافی بارش ہوئی تھی، پچھلے 4سال میں نالوں کی صفائی پربہت کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے اورناگن چورنگی پر پانی 5،4دن تک رہا ہے، ہم نالوں کی صفائی کیلئے کے ایم سی کو پیسے دیتے رہے ہیں، وفاقی اورصوبائی حکومت کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔

کرونا کے بعد ٹڈی دل دوسرا سب سے بڑا مسئلہ ہے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی، وفاق وزرا اور صوبائی وزرا پر مشتمل ہے، ایسی کمیٹیاں پہلے بھی بنتی رہی ہیں، 2اجلاس ہوچکےہیں، کمیٹی انتظامی امور میں مداخلت نہیں کرے گی، چیئرمین این ڈی ایم اے سے کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی تھی، سپریم کورٹ نے حکم دیا این ڈی ایم اے سارے نالے صاف کرے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کیماڑی کو ضلع بنانے کی بات پہلے سے چل رہی تھی، تحفظات ہیں کہ زیادہ پیسے کمانے والے اضلاع ایک طرف ہوگئے ہیں، کراچی میں نئے اضلاع بنانے میں کوئی مضحکہ نہیں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں