تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

کے ایم سی کا افسر سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کا سرغنہ بن گیا

کراچی : کے ایم سی کے افسر نے مافیا کے ہمراہ 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کے ایم سی کا افسرسرکاری زمینوں پرقبضہ مافیا کا سرغنہ بن گیا۔

افسر نے بھینس کالونی دیہہ گنگیارو میں 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش کی، جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ایم سی اطہر نقوی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ محکمہ ریونیو کے تپہ دار علی گل نے سکھن تھانےمیں درج کرایا، جس کے متن میں کہا گیا کہ ڈیوٹی پر تھا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کے کوشش کی اطلاع ملی، نا کلاس46 اراضی مختلف الاٹیز کو 30 سالہ لیز پر دی جا چکی ہے۔

تپہ دار علی گل نے کہا کہ کےایم سی افسراطہرنقوی ہیوی مشینری اور 5 لوگوں کےہمراہ پہنچے ، جہاں 40ایکڑ پر الاٹی کی جانب سے لگائی گئی دیوار توڑ کر گرادی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مافیا کیساتھ ملکر سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش کی گئی، میں نے فوری طور پر بالاحکام کو آگاہ کیا اور تھانے رپورٹ کرنے پہنچا۔

کےایم سی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر نقوی نے مافیا کے ہمراہ قبضے کی کوشش کی، ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -