کراچی: کراچی میونسپل کارپوریشن نے کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور میدان ہتھیالیا۔
تفصیلات کے مطابق کے اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے ڈائریکٹراسپورٹس اینڈ کلچرکےایم سی کےحکم پرکارروائی کرتے ہوئے گلبرگ میں واقع ٹی ایم سی گراؤنڈ کو سیل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایم سی انتظامیہ پرگراؤنڈ سےپیسےکمانےکاالزام ہے یہ دوسرا واقعہ ہے جب کے سی سی اے کے میدان کو کے ایم سی نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔
اس سے قبل تاریخی انو بھائی پارک کو بھی اسی قسم کے الزامات لگا کر کےایم سی نے اپنی تحویل میں لیا تھا، ایک سال گزرنے کے بعد پارک کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ذاتیات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں‘
واضح رہے کہ کےسی سی اے کےپاس چھ گراؤنڈ تھے، سابق ایڈمنسٹریٹرنے کے سی سی اے کے گراؤنڈ تحویل میں رکھنےکاحکم دیاتھا، حکم کے مطابق نئی انتظامیہ کےمنتخب ہونے تک سابق عہدیدار دیکھ بھال کرسکتےہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی ایم سی گراؤنڈ میں کھیلے پانچ کھلاڑی پاکستان جونیئرلیگ کیلئےمنتخب ہوچکےہیں، جن میں سابق کرکٹ کپتان سرفرازاحمد، انورعلی،اسدشفیق جیسےاسٹار کھلاڑی شامل ہیں۔