بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

کے ایم سی کی اربوں روپے کی زمین ٹھکانے لگانے کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلدیہ غربی میں اربوں روپے کی کے ایم سی کی زمین کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، اورنگی گلشن ضیاء میں ورکشاپ اور نرسری کی 4ایکڑ زمین جعلی چالان بنا کر فروخت کردی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال2004سے 2016 تک یہی زمین ہر سال الائشوں کو دفنانے کے لیے استعمال کی جاتی تھی، 2002میں ٹاؤن میونسپل کا نظام متعارف ہونے کے بعد یہ زمین بلدیہ غربی کے استعمال میں آئی۔،

ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد ہے جسے جعلی چالان کے ذریعے کوڑیوں کے دام میں فروخت کیا گیا ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ملی بھگت سے زمین کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر غربی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو خط لکھ کر زمین فروخت سے متعلق بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا، اس حوالے سے میونسپل کمشنر غربی نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو خط بھی تحریر کیا۔

خط میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سےاختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایت بھی کی گئی، خط میں بتایا گیا کہ کیسے ورکشاپ میں موجود اسکریپ کی گاڑیاں ہٹا کر ڈی سی آفس منتقل کی گئی ہیں۔

خط میں شکایت کی گئی کہ کیسے ایک افسر بس ٹرمینل کی زمین کسی پرائیوٹ شخص کو دےسکتا ہے،
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ 20 سال سے قائم نرسری اور بس ٹرمینل کی زمین واگزار کرائیں۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان نے معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، بلدیہ غربی کے سابق ناظم نے معاملے کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن کو درخواست بھی دے دی، اینٹی کرپشن نے14 جون کو معاملے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کودستاویزات کیساتھ طلب بھی کیاتھا۔

اہم ترین

مزید خبریں