The news is by your side.

Advertisement

سعود آباد میں لڑکی پر تیز دھار آلے سے وار

کراچی : نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سعود آباد میں لڑکی پر تیزدھار آلے سے وار کر کے فرار ہوگیا لڑکی کو ہاتھ پر زخم آیا.

تفصیلات کے مطابق سعود آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے کوچنگ سینٹر جانے والی لڑکی پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لڑکی کا ہاتھ زخمی ہوگیا اور خون بہنے لگا جس کے بعد لڑکی قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی.

زخمی لڑکی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکی پرکوچنگ جاتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے حملہ کیا جس سے لڑکی کاہتھا زخمی ہوگیا جب کہ 20 سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی تاہم اس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا.

 اسی سی متعلق : خواتین پر چاقوؤں سے وار، صنم بلوچ بھی بول پڑیں

ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ سعودآباد میں لڑکی پر حملہ کی مماثلت گلستان جوہر میں رونما ہونے والے سابقہ واقعات سے نہیں ہے اس واقع میں ملزم نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا اور دیگر واقعات کے برعکس اس واقعے میں لڑکی کے ہاتھ کو نشانہ بنایا گیا.

 یہ پڑھیں : چھری مارکو پکڑنے کا انعام5سے بڑھ کر10لاکھ روپے ہوگیا

ایس ایس پی کورنگی نے مزید کہا کہ اس واقعے کو گزشتہ ماہ سے ہونے والے گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے چھرا مار واقعات سے جوڑنا مناسب نہیں دونوں الگ الگ واقعات ہیں اور اس واقعہ میں لڑکی نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی اسے کوئی تنگ کرتا رہا ہے.

 یہ بھی پڑھیں : ایک اورخاتون پرچھری سے حملہ، تعداد بارہ ہوگئی، ملزم تاحال آزاد

خیال رہے گزشتہ سے پچھلے ہفتے تک گلساتن جوہر اور اس کے آس پاس علاقوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی خواتین کو تیزدھار آلے کا نشانہ بنا کر پورے شہر میں خوف ہراس پھیلا دیا ہے جب کہ پولیس تاحال اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں