کراچی : گلستان جوہر میں خواتین پر چاقو سے وار کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری کیخلاف اے آر وائی نیوز مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ بھی بول پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام دا مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ ملزم کب پکڑا جائے گا؟ اور پولیس اب تک ملزم کو گرفتار کرنے میں کیوں ناکام ہے ؟
پروگرام میں چاقو مار ملزم کے حملے سے متاثرہ خاتون ہاجرہ بی بی بھی موجود تھیں، ہاجرہ بی بی پر اتنا شدید وار کیا گیا تھا کہ ان کو چھ ٹانکے آئے ہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کی رپورٹر ربیعہ خان نے بتایا کہ ملزم8روز سے صرف گلستان جوہر کے علاقے میں ہی کارروائیاں کررہا ہے، لیکن اب تک کسی علاقہ مکین نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: صنم بلوچ نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں
ملزم نے پہلی واردات25ستمبر رات دس بجے کی تھی، جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ ہم جلسے جلوسوں کی سیکیورٹی میں مصروف تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔