تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خوش نظر آنے والی خواتین کو مارنا چاہتا ہوں، ملزم کا اعتراف

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں مسافر ٹرین میں جنونی شخص کے حملے میں خواتین سمیت متعدد مسافر زخمی ہوئے تھے، ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ٹوکیو کے میٹرو اسٹیشن پر جنونی شخص نے تیز دھار آلے سے وار کرتے ہوئے متعد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین میں حملہ کرنے والے 36 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ’وہ خوش نظر آنے والی خواتین کو قتل کرنا چاہتا ہے۔‘

پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ خواتین کو خوش نہیں دیکھ سکتا اور خوش نظر آنے والی عورتوں کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو میٹرو اسٹیشن پر جنونی شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ چھ سال قبل اسے محسوس ہونے لگا کہ وہ خوش عورتوں کو پسند نہیں کرتا اور انہیں مارنا چاہتا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ ٹرین میں اس کے ساتھ بیٹھی خاتون بار بار ہنس رہی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ خاتون سے ناراض ہو گیا اور اس نے فوراً اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا، اس نے واردات کیلئے ٹرین کا انتخاب کیا کیونکہ یہاں وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مار سکتا تھا۔

یاد رہے کہ دو سال قبل بھی ٹوکیو میں چاقو حملے کی واردات رونما ہوئی تھی جس میں بس اسٹاپ پر کھڑی اسکول طالبات پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دو طلبہ ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہوئیں تھی۔

Comments

- Advertisement -