تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مشتعل شخص نے سیاستدان کا کان چبا ڈالا، ویڈیو وائرل

بیجنگ: ہانگ کانگ میں ایک مشتعل شخص نے جمہوریت پسند سیاستدان پر وحشیانہ حملہ کرتے ہوئے کان چبا ڈالا جب کہ چاقو کے وار سے 6 افراد کو زخمی بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ واقعہ ہانگ کانگ کے علاقے تھائی کو شنگ میں پیش آیا جہاں ایک چاقو بردار شخص نے مظاہرین میں گھس کرجمہوریت پسندوں کو ہی نشانہ بنا ڈالا۔

منظرعام پر آنے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشتعل شخص جمہوریت پسند مقامی سیاستدان پر حملہ کر کے اسے گردن سے دبوچ لیتا ہے اور پوری قوت سے قابو کرنے کے بعد اس کا کان چبا ڈالتا ہے۔

سیاستدان کو بچانے کے لیے وہاں موجود لوگ حملہ آور پر تشدد کرتے ہیں مگر ان کی یہ کوشش ناکام رہتی ہے، اپنے عزائم میں کامیاب ہونے کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس پورے واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=S4hHcWC-4_I

واضح رہے کہ گزشتہ روز مظاہرین نےشاپنگ مال پر قبضہ کرلیاتھا اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا تھا اور مذاکرات کے بعد مظاہرین نے شاپنگ مال کو خالی کردیا ۔

اس سے قبل مظاہرین نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مقامی دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی، مظاہرین نے دیواروں پر سرخ پینٹ سے نعرے لکھے اور عمارت کے داخلی گزرگاہوں میں آگ بھی لگا دی، بعد ازاں پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ہانگ کانگ پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا تھا۔
یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ ماہ احتجاجی مظاہرے کے دوران سینے میں گولی لگنے سے 18 سالہ طالب علم زخمی ہوگیا تھا، واقعے کے بعد طالب علم کے ساتھیوں نے بھی دھرنا دے دیا تھا، خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوری اصلاحات کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -