تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

جانئے صحت مند بالوں کا راز

گھنے اور لمبے بال ہمیشہ سے ہی مرد اور دونوں کی کمزوری رہے ہیں، بالوں کو صحت مند اور خوبصورت رکھنے کے لیے دیکھ بھال بہت ضروری ہے، اس کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا لینا بھی اہم ہے۔

اگر بال قدرتی طور پر صحت مند اور مضبوط ہوں تو وہ بغیر کسی علاج کے ہمیشہ خوبصورت، صحت مند اور مضبوط نظر آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ان پر بیماری، موسم، آلودگی اور عمر کا اثر دیر سے ہوتا ہے۔

موسم، عمر، بیماریاں، خراب طرز زندگی سمیت بہت سے عوامل ہیں جو صحت کو متاثر کرتے ہیں اور ان سب کا اثر بالوں پر بھی پڑتا ہے اور وہ خشک، بے جان اور کمزور نظر آنے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلاسٹک کے کنگھے بالوں کے لیے سخت نقصان دہ

ماہرین اس بات پر متفق ہے کہ خوراک سے ملنے والی غذائیت بالوں کو بڑھنے، ان کی جڑوں کو مضبوط اور بیماریوں سے بچاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جو غذائی اجزا بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ان میں وٹامن اے، بی، سی اور کے ساتھ ساتھ پروٹین، آئرن، کیلشیم، کاپر زنک شامل ہیں۔

ان سب کے علاوہ کچھ اور غذائی اجزاء بھی ہیں جو بالوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، بالوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری مقدار میں پانی کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہترین بالوں کے لئے ضروری ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو بار ہلکے گرم تیل سے بالوں کی مالش کریں، وقفے وقفے پر اچھے معیار کے شیمپو سے بالوں کو دھوئیں۔

کبھی کبھی بالوں کی پرورش کے لیے انڈے، آملہ، دہی، ملتانی مٹی سے بالوں کی مالش کریں، اس سب کے باوجود اگر بالوں میں کسی بھی قسم کے علامات نظر نہیں آئیں تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

Comments

- Advertisement -