تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیر کی معذوری دور ہونے پر کوالا خوشی سے جھوم اٹھا، ویڈیو دیکھیں

سڈنی: آسٹریلیا کے دندان ساز کے کاررنامے کی وجہ سے پیدائشی طور پر پیر سے معذور کوالا بھالو کو نئی زندگی مل گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی نرس کو یہ کوالا بھالو کچھ عرصے قبل جنگل سے ملا تھا جو اپنی ماں کے مرجانے کے بعد اُس کے پاس بے بسی سے لیٹا ہوا تھا۔

ویٹنری نرس مارلے کرسچیان نے بتایا کہ انہیں یہ کوالا نیو ساؤتھ ویلز سے ملا، جب اسے گود میں اٹھایا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک پیر سے محروم ہے۔ نرس نے بتایا کہ وہ اس بھالو کو اٹھا کر گھر لے آئیں تھی، جس کے بعد انہوں نے جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے میں جمع کرایا۔

فلاحی ادارے نے کوالا کی معذوری کو ختم یا دور کرنے کے لیے ویٹنری ڈاکٹرز سے رابطہ کیا، جس کے بعد ایک دندان ساز میدان میں آیا اور اُس نے اس کام کا بیڑا اٹھایا۔

دندان ساز نے معذور بھالو کے لیے مصنوعی جوتا تیار کیا جسے اُس کے پاؤں میں فٹ کیا گیا ہے۔ پیر میں جوتا لگنے کے بعد کوالا بھالو نہ صرف چلنے کے قابل ہوا بلکہ وہ اب بھاگنے اور دوڑنے بھی لگا ہے۔

فلاحی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ کوالا نئی زندگی ملنے پر بہت خوش ہے۔

Comments

- Advertisement -