پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

کوہاٹ: فائرنگ سے ڈی ایس پی لاچی اسد محمود سمیت 6 اہلکار اور ایک راہگیر شہید

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ایک گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی لاچی اسد محمود سمیت 6 اہلکار اور ایک راہگیر شہید ہو گئے۔

کوہاٹ میں گھات لگائے دہشت گردوں نے شکر درہ جانے والی پولیس گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں ڈی ایس پی لاچی اسد محمود سمیت چھ اہلکار اور ایک راہگیر شہید ہو گئے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جب کہ 3 زخمی پولیس اہل کاروں اور ایک زخمی شہری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، سہیل آفریدی نے کہا خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف پہلی ڈیفنس لائن ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں