جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ملکی سطح پر تیل اور گیس کے شعبے سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

(20 فروری 2026): او جی ڈی سی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا۔

او جی ڈی سی حکام کے مطابق براگزئی ایکس-1 کنویں سے یومیہ 225 بیرل تیل اور10 لاکھ معکب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی، براگزئی ایکس 1 کنویں کی کھدائی 30 دسمبر 2024 کو شروع کی گئی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف فارمیشنز میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران تیل و گیس کے آثار پہلے بھی مل چکے ہیں، مذکورہ کنواں کی کھدائی 5,170 میٹر تک کی گئی نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے اور ہائیڈروکاربن ذخائر بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل درس ویسٹ-3 کنواں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار سے گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے، ابتدائی ٹیسٹ میں یومیہ 9.70 ملین معکب فٹ گیس اور 580 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی۔

ترجمان او جی ڈی سی نے کہا کہ تیل و گیس کی یہ پیداوار لوئر گورو فارمیشن کے سی سینڈ سے حاصل ہوئی، گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں