تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

کوہاٹ ٹنل کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم، 17 افراد جاں بحق

کوہاٹ ٹنل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹرالر اور مسافر بس ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر کوچ لکی مروت جارہی تھی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جاں بحق افرا د میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں خوفناک حادثہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرالر مخالف سمت سے آنے والی فلائنگ کوچ سے ٹکرایا حادثے اتنا خطرناک تھا کہ دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

Comments