ویرات کوہلی نے 52ویں ون ڈے سنچری کے ساتھ سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ان کے پُرجوش جشن کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
بھارت کے رن مشین ویرات کوہلی ایک بار پھر سے فارم میں واپس آگئے ہیں، آسٹریلیا کےخلاف ان کی سرزمین پر رنز اسکور کرنے والے کوہلی نے رانچی میں سنچری جڑتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی ریکارڈ 52 ویں تھری فیگر اننگز سجائی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں سنچری بناکر ویرات کوہلی کسی بھی ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
ان کے ہم وطن سچن ٹنڈولکر اس سے قبل یہ اعزاز اپنے پاس رکھتے تھے انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریاں بنائی تھیں، تاہم اب یہ ریکارڈ بھی کوہلی کے قبضے میں آگیا ہے۔
ویرات کوہلی کی یہ جنوبی افریقہ کے خلاف چھٹی سنچری شمار ہوئی، وہ اے بی ڈی ویلیئرز اور کوئنٹن ڈی کاک کے برابر آگئے ہیں دونوں پروٹیز بیٹر نے بھارت کے خلاف 6، 6 سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔


