اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

ویرات کوہلی کا وننگ سنچری کے بعد اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

رانچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ممکنہ واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بی سی سی آئی کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ میں یو ٹرن اور ممکنہ کم بیک پر بات چیت کر سکتی ہے۔ تاہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایک فارمیٹ ہی کھیلیں گے اور ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا فی الحال کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں 37 سال کا ہوں اور ریکوری کے لیے وقت چاہیے، میں اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیل رہا ہوں، 300 سے زیادہ میچ کھیلنے کے بعد آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ کی ریفلیکسز اور فٹنس کہاں پر موجود ہے۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ذہنی طور پر تیار ہیں اور جسمانی طور پر فٹ ہیں، تب تک کھیل جاری رہتا ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم

اس سے قبل بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائقیا کی جانب سے بھی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کوہلی سے متعلق جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ صرف افواہ ہے، اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں