تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

ویرات کوہلی کا اچانک ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بطور کھلاڑی ٹی 20 میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 کی کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا کہ مجھے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور کپتانی کرنے کا موقع ملا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی کی کپتانی کے دوران میں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور بطور بیٹسمین اسے جاری رکھوں گا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ان لوگوں کا جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا، اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا وہ میری ساتھیوں، اسپورٹ اسٹاف، سلیکشن کمیٹی، کوچز اور تمام بھارتی عوام کی دعاؤں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کوچ روی شاستری، ساتھی کھلاڑی روہت شرما اور بورڈ کے صدر سارو گنگولی سے مشاورت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد میں کپتانی سے دستبردار ہوجاؤں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے اور پھر 6 سالوں کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے کا دباؤ مجھے اس مقام پر لے آیا ہے جس پر سوچا ہے کہ میں خود کو اس دباؤ سے دور کروں اور صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کی قیادت کروں۔

Comments

- Advertisement -