جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ویرات کوہلی کے تصویر لائیک اور ان لائیک کرنے پر لزلیز نے خاموشی توڑ‌ دی

اشتہار

حیرت انگیز

جرمن انفلوئنسر لزلیز نے ویرات کوہلی کی جانب سے تصویر لائیک اور ان لائیک کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پہلے جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصویر لائیک کی اور بعدازاں اسے فوراً ان لائیک کردیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔

تاہم اب جرمن انفلوئنسر لزلیز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ابتدا میں خوشی ہوئی تھی مگر بعد میں اس پورے معاملے کے بڑھ جانے پر افسوس بھی ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی کے لیے بہت افسوس ہوا میں بہت خوش ہوگئی تھی کہ انہوں نے میری تصویر کو پسند کیا ہے لیکن پھر ان کا ان لائیک کرنا مجھے بہت عجیب لگا، مجھے نہیں معلوم اتنی بڑی خبر کیسے بنی شاید ان کی نیت یہ نہیں تھی۔

انفلوئنسر نے کہا کہ مجھے اس صورت حال کا علم بھی خبروں کے ذریعے ہوا ہے میں جب سو کر اٹھی تو ہر جگہ خبروں میں تھی۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ ویرات نے میری تصویر کو کب لائیک کیا تھا لوگوں نے مجھے مختلف پلیٹ فارمز سے میسجز بھیجے اور مجھے اس بارے میں بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Advait Vaidya (@advait_vaidya)

لزلیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران آر سی بی کی مداح بنی تھی اور ویرات کوہلی کو ایک شاندار کھلاڑی مانتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2025 میں بھی ان کے اکاؤنٹ سے اداکارہ اوینیت کور کی تصویر کو مبینہ طور پر لائیک کیا گیا تھا، جس پر کافی بحث ہوئی تھی، اس وقت کوہلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ محض الگورتھم یا فیڈ کلیئرنگ کے دوران ہونے والی غلطی تھی اور اس میں کوئی ارادہ شامل نہیں تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں