پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

مستحقین کا پروگرام مزید 3 بڑے شہروں میں شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام جڑواں شہروں کے بعد دیگر شہروں میں شروع کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم ماہ رمضان سے قبل مزید 3 شہروں میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

پشاور، لاہور اور فیصل آباد میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا افتتاح آئندہ ہفتے ہوگا، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔

یہ پروگرام تینوں شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع ہوگا، وزیر اعظم کی ہدایت پرگاڑیوں کے ذریعے گرم کھانا مختلف مقامات تک پہنچایا جائے گا، مستحق، محنت کش، مزدور اور بے وسائل افراد مفت کھانے سے مستفید ہوں گے۔

کوئی بھوکا نہ سوئے، تنگ دستی کی زندگی نہ گزارے، وزیراعظم عمران خان کا عزم

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے دل میں مستحق افراد کا مقام ہے، وزیر اعظم کی پالیسیوں کا محور غربا اور عام لوگوں کے لیے سہولتیں بڑھانا ہے۔

انھوں نے کہا جڑواں شہروں میں ہر روز ہزاروں لوگوں تک مفت کھانا پہنچایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں