ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

بھارت میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی، 12 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی مختلف ریاستوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے، کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلکتہ میں تمام اموات بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئیں، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان حادثات کے لیے بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی نجی کمپنی سی ای ایس سی لمیٹڈ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں اور میٹرو خدمات میں شدید خلل پڑا، جب کہ کولکتہ میں ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہوگئی کیونکہ تقریباً ہر سڑک پانی میں ڈوب گئی، مسلسل ہونے والی بارش نے کلکتہ اور اس کے مضافات کے بڑے حصوں میں بجلی اور انٹرنیٹ خدمات کو متاثر کیا ہے۔

موسمیاتی مرکز کے مطابق کلکتہ میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث کئی گھروں اور رہائشی احاطے میں پانی داخل ہوگیا، شہر میں گزشتہ 39 سالوں میں اتنی شدید بارش نہیں ہوئی تھی۔ یکم ستمبر سے 22 ستمبر تک 178.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق کلکتہ میں 24 گھنٹے کی اوسط بارش 247.4 ملی میٹر تھی، زیادہ تر بارش رات گئے سے صبح سویرے تک چھ گھنٹوں کے دوران ہوئی۔ کچھ مقامات پر 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل کلکتہ میں ستمبر 1978 اور 1986 میں 251 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

سوال و جواب: ’پاکستان کو سیلاب، اب ایک نیا معمول سمجھ کر اس کے مطابق ڈھلنا ہوگا‘

اس کے علاوہ شہر کے ایئرپورٹ پر تقریباً 11 آمد اور 31 روانگیوں میں تاخیر ہوئی۔ رات بھر ہونے والی بارش کے بعد سیاسی پارٹیوں نے اپنے تمام طے شدہ پروگراموں کو ملتوی کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں