منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

کومل عزیز کے والدین سے متعلق بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ کومل عزیز خان کے والدین کی مالی معاونت کرنے کے حوالے سے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتیں کہ خاندان کے اخراجات اٹھانا خواتین کی ذمہ داری ہونی چاہیے، انہوں نے والد کو سراہا جنہوں نے انتقال کے بعد والدہ کی مالی خود مختاری کو یقینی بنایا۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداحوں نے کومل سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی کفالت کرتی ہیں؟

جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ ’جی نہیں، میں اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ خواتین گھر کے اخراجات ادا کریں یہ مرد کا کام ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ میرے والد کا شکر گزار ہونا چاہیے جنہوں نے والدہ کے لیے اتنا کچھ چھوڑا کہ وہ کبھی بچوں کی محتاج نہیں ہوں گی، دوستو! یہی وجہ ہے کہ بچت اور سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

کومل عزیز کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آرہا ہے، کئی صارفین کا موقف ہے کہ والدین کی مدد کرنے کا فیصلہ جنس کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے اور اگر بچے اس قابل ہوں تو انہیں والدین کی مدد کرنی چاہیے۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے، انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ والد نے بچت اور سرمایہ کاری کے ذریعے اہلیہ کی مالی معاونت کو یقینی بنایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں