تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کومل عزیز خان کن شخصیات سے متاثر ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کوئی بھی انہیں متاثر کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے، وہ صرف ان لوگوں سے متاثر ہوتی ہیں جو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

اداکارہ کومل عزیز خان نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے سوال کیا گیا کہ وہ انڈسٹری میں کس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں؟

اداکارہ نے طویل جواب دیتے ہوئے انڈسٹری کی خستہ حالی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہمارے پاکستانی اداکاروں کے بارے میں کیا متاثر کن ہے، ان کی شکل، پیسے یا مزید پیسے کمانے کی تیاری؟

کومل عزیز نے اعتراف کیا کہ وہ بھی اس تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی شخصیات سے متاثر ہیں اور ایسے ہی دیگر ان تمام لوگوں سے جو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کیے بغیر خدمت خلق کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -