تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

کومل عزیز نے اکانومی کی ٹکٹ پر بزنس کلاس کا سفر کرلیا

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کومل عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے میں انہوں نے اکانومی کی ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر کیا تھا۔

اداکارہ کومل عزیز کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ طیارے میں انہیں ایک امیر بھارتی بزنس ٹائیکون کی بیوی سمجھ کر بزنس کلاس میں سفر کرنے دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اے ایم اور پی اے ایم میں کنفیوژن رہتی ہے امریکا میں تھی اور نیویارک جانا تھا، رات کی فلائٹ بک کروا کر اطمینان سے اگلے دن صبح بارہ بجے ایئرپورٹ پہنچی تو معلوم ہوا کہ فلائٹ پہلے ہی نکل چکی ہے کیونکہ ٹکٹ رات 12 بجے کی تھی۔

کومل نے بتایا کہ ایئرپورٹ عملے سے درخواست کی تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا جیسے ہی کوئی فلائٹ کینسل کرواتا ہے تو انہیں ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلائٹ کینسل کروانے کے بعد تین مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا اور طیارے میں مجھے اکانومی کا ٹکٹ ہونے کے باوجود بزنس کلاس کی ٹکٹ مل گئی لیکن بعد میں عملے کو احساس ہوا تو انہوں نے مسافروں کو اکانومی کلاس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

کومل عزیز کے مطابق طیارے کے عملے نے دیگر دو مسافروں کو تو واپس اکانومی کلاس میں بھیج دیا تاہم وہ انہیں پہچان نہیں پایا کیونکہ وہ بھارتی بزنس ٹائیکون کے برابر میں بیٹھی تھیں جس کی وجہ سے طیارے کا عملہ انہیں مذکورہ امیر بھارتی شخص کی بیوی سمجھنے لگے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اندون ملک فلائٹ میں کھانا نہیں دیا جاتا لیکن انہیں مذکورہ بھارتی بزنس ٹائیکون کی بیوی سمجھ کر کھانا بھی پیش کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -