جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کومل میر کے فون کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کومل میر کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

اداکارہ کومل میر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کومل میر نے تصاویر میں گلابی لباس اور سرخ دوپٹہ پہن رکھا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرے فون کی اسٹوریج بھر گئی ہے۔

کومل نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے چاند رات کی مبارک باد دیتے ہوئے خوبصورت تصویر شیئر کی تھی، چاند رات کو اداکارہ نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں