جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کونکنا سین نے فلم ’اینیمل‘ نہ دیکھنے کی وجہ آشکار کردی!

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کونکنا سین نے اب تک فلم ’اینیمل‘ نہ دیکھنے کہ وجہ بتاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں ان سے رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نہ دیکھنے کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر کونکنا کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر اسکرین پر تشدد کی عکاسی سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن اس کی مناسب وجہ ہونی چاہیے۔

کونکنا سین شرما نے کہا کہ میں نے اینیمل نہیں دیکھی کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ میری ٹائپ کی فلم ہے۔ ریویوز سننے کے بعد بھی میں فلم کی طرف متوجہ نہیں ہوسکی۔

فلم میں ان چیزوں کی موجودگی کی نہایت مناسب وجہ ہونی چاہیے، کیونکہ فلم کے کردار اس سے جڑتے ہیں اور واقعی یہ مناظر فلم کے پلاٹ کے حوالے سے موزوں ہے کہ نہیں یا فلم کا ڈائریکٹر اسے کس وجہ سے دکھانا چاہتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ میں ہدایت کار کا پچھلا کام دیکھ چکی ہوں اور مجھے ان کے کام کے بارے میں پتا ہے۔ ان کی فلم یہ دکھایا جاتا ہے اگر آپ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں تو تشدد جائز ہے۔

اگر فلم میں ان سب چیزوں کی اچھی منظر کش کی گئی ہے تو مجھے اسے دیکھنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے جو میں نے اس فلم کے بارے میں سنا ہے۔

کونکنا سین نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں اس فلم کے ٹارگٹ شائقین میں سے ہوں۔ ویسے لاکھوں لوگ ہیں جنھوں نے یہ فلم دیکھی ہے میرے خیال میں انھیں میری ضرورت نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں