کراچی کے علاقوں کورنگی اور لانڈھی کے مکینوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے نیا پل تعمیر کردیا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آج کراچی کے میگا پروجیکٹ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کریں گے۔
ملیر ندی پر 1.4 کلو میٹر طویل جدید کورنگی کازوے پل 6135 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
عوام کے لیے پل منصوبہ مکمل ہونے سے ملیر ندی میں تغیانی کے باوجود آسان آمدورفت ممکن ہوگی، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملیر ندی پر کام کا آغاز جولائی 2023 میں کیا گیا اور جنوری 2026 میں مکمل کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملیر ندی پر 26 میٹر چوڑا جدید پل تعمیر کیا گیا ہے، ٹریفک مسائل میں نمایاں کمی ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں




