جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سانحہ کورنگی فیکٹری: ایس بی سی اے کے تین افسران معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مہران ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی کے معاملے پر ایس بی سی اے نے اپنے تین افسران کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی کے معاملے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے اپنے تین ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔

ملازمین کو غیر قانونی فیکٹری کے بارے میں آگاہ کرنے سے ناکامی پر معطل کیا گیا، معطل ملازمین میں ضلع کورنگی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ اسپکٹر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری حادثے میں سی بی سی اے ملازمین کے کردار سے متعلق تین سینئر ڈائریکٹرز کی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی منظور بلڈنگ پلان اور عمارت کا معائنہ کرکے ذمے داروں کا تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی سات یوم میں انکوائری رپورٹ مکمل کرکے ڈائریکٹر جنرل کو پیش کرے گی۔

کورنگی فیکٹری سانحہ: پولیس نے ڈی سی کی رپورٹ مسترد کردی
کورنگی فیکٹری سانحہ: مختلف محکمے ریسکیو آپریشن میں تاخیر کے ذمے دار قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص حادثے میں اپنے بیٹے کی موت پر صدمے سے چل بسا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں