منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کورنگی : فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گزشتہ رات کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ سے2افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

دونوں زخمیوں نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ انہیں گولیاں کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں لگیں، ان کا کہنا تھا کہ شادی میں فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس نے ان کا جھوٹ پکڑلیا، زخمی افراد کے ایک زیرحراست ساتھی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد اپنے ساتھی ارباز کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، موقع سے فرار ہونے والے ارباز کے پاس ہی پستول تھا۔

پولیس کے مطابق گاڑی رکشوں سے ٹکرائی تو ارباز کار چھوڑ کر فرار ہوا، فرار ملزم کا کورنگی ڈھائی نمبر میں رینٹ اے کار کا کاروبار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر گولیوں کے نشانات موجود نہیں، فائرنگ کہاں ہوئی اس مقام کا تعین کیا جارہا ہے، گاڑی میں 4 افراد سوار تھے جن میں سے2زخمی ہوئے۔

تحسین اور معیز نامی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، کار سوار ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، خوش دل نامی زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزم علاقے میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا، اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، کیش اورموٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں