جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کورنگی فشریز ہاربر پر چھوٹے ماہی گیروں کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (18 اپریل 2026): کورنگی فشریز ہاربر پر چھوٹے ماہی گیروں کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت کورنگی فشریز ہاربر بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جنید انوار نے کہا فشریز ایکسپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے فلوٹنگ جیٹی کی تعمیر کا آغاز کیا گیا ہے، جس پر 12 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا فلوٹنگ جیٹی کا منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہو جائے گا، اس جیٹی کی تعمیر سے کم پانی والے علاقوں میں آپریشنز بہتر ہو جائیں گے، اور ماہی گیروں کے لیے محفوظ اور آسان رسائی یقینی بن جائے گی۔

جنید انوار چوہدری کے مطابق اس منصوبے سے ماہی گیروں کے اخراجات میں کمی آئے گی، اور یہ منصوبہ ساحلی آبادی کے لیے نئے معاشی مواقع پیدا کر دے گا۔

سمندر کی قیمتی ترین ’’سوا‘‘ مچھلی کا پوٹا کروڑوں میں کیوں؟ مچھلی کی پہچان، فوائد اور مکمل معلومات

انھوں نے کہا کیچ مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے پائیدار ماہی گیری کو فروغ دیا جائے گا، یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، اس سے کورنگی فشریز ہاربر کی کارکردگی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں