بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مہران ٹاؤن مقابلہ : قتل میں ملوث مبینہ پولیس اہلکاروں کی عدالت میں پیشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان واصف کے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر پولیس نے مقدمے میں گرفتار3 ملزمان کوعدالت میں پیش کردیا، پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مذکورہ ملزمان کو پیش کیا۔

پولیس حکام کے مطابق پیش کیے گئے ملزمان میں دانش، ذیشان اور فرحان شامل ہیں، سماعت کے موقع پر عدالت نے پولیس اہلکار تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن تک توسیع کردی۔

عدالت نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ مقتول کے بھائی نے عدالت کو بتایا کہ میرے بھائی واصف کو تین پولیس اہلکاروں نے ذاتی رنجش کی بنا پر قتل کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن دیگر افسران کے ہمراہ جاں بحق نوجوان واصف کے گھر پہنچے اور مقتول کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

مبینہ پولیس مقابلہ میں نوجوان جاں بحق : ایڈیشنل آئی جی کی اہم ہدایات

مقتول کے لواحقین نے انہیں بتایا کہ ہمارے بھائی کو قتل کیا گیا، لاش کو گھسیٹ کر موبائل میں ڈالا گیا، ہمارا مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ایس ایچ او کو صرف معطل نہیں بلکہ ملازمت سے فارغ کیا جائے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ہمارے لوگ وہاں چیختے رہے کہ یہ ہمارا بھائی یا بھانجا ہے، پولیس کی جانب سے ہم سے بہت برا سلوک کیا گیا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں