تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کورین گلوکاراؤں کے گانے کا یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی نیا ریکارڈ

مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے بینڈ ’بلیک پنک‘ نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا، کورین گلوکاراوں کے گانے نے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورین گلوگاراوں کے بینڈ ’بلیک پنک‘ کا شمار صرف کوریا میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہترین بینڈ کے طور پر کیا جاتا ہے، جنہوں نے یوٹیوب پر اپنے ہی گانے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

میوزیکل گروپ بلیک پنک خواتین گلوکاراوں پر مشتمل ہیں جنہوں نے 26 جون کو گانا ’ہاو یو کائیک دیٹ‘ یوٹیوب پر ریلیز کیا تھا جسے اب تک 14 کروڑ 85 لاکھ 45 ہزار 863 بار دیکھا جاچکا ہے۔

میوزیکل گروپ بلیک پنک کا گانے کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی 8 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا تھا، جس نے ایک سال قبل ریلیز ہونے والے اپنے ہی گانے کا ریکارڈ دیا۔

گزشتہ سال مذکورہ بینڈ نے گانا ’بوائے وڈ لو‘ ریلیز کیا تھا جسے 24 گھنٹوں میں 7 کروڑ 46 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا تاہم اسے ایک ہی دن میں ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

میوزیکل گروپ بلیک پنک پہلی سنہ 2016 میں منظر عام آیا تھا اور آج کے پوپ گرلز کا یہ گروپ دنیا کا سب بڑا میوزیکل گروپ بن چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -