کوٹ ادو (17 اگست 2026): پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ایک لوڈر رکشہ، جس میں 26 باراتی سوار تھے، مظفر گڑھ کینال میں جا گرا تھا، اس واقعے میں مزید 2 بچوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے بعد مظفر گڑھ کینال میں ڈوبنے والے دو مزید بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ ایک بچے کی تلاش کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔
گیارہ اگست کو باراتیوں سے بھرا رکشہ مظفر گڑھ کینال میں گر گیا تھا جس میں چھبیس افراد سوار تھے، حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے 11 افراد کو نہر سے بر وقت نکال کر بچا لیا تھا۔
ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔


