کوٹ ادو: صوبہ پنجاب کے علاقے کوٹ ادو میں آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ آئل ٹینکرمیں ویلڈنگ کے دوران پیش آیا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئل ٹینکر کا حادثہ تھرمل پاورہاوس کے قریب پیش آیا جب ٹینکر میں ویلڈنگ کی جارہی تھی،دھماکے کے بعد آگ نے چار دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی
یاد رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، درجنوں افراد پیڑول اکھٹا کر رہے تھے کہ آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ بہاولپورآئل ٹینکرحادثے میں 214 افراد جاں بحق جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے تھے۔