اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

تیز رفتار ٹینکر نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کچل ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹ ادو (15 فروری 2026): کوٹ ادو میں سلطان کالونی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سلطان کالونی کے قریب بے قابو آئل ٹینکر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو بچیاں شدید زخمی ہوئیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی بچیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

خیرپور ٹنڈو مستی کے قریب مسافر کوچ ٹریلر سے جا ٹکرائی، 11 جاں بحق

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں