منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ نہر میں گرنے کا واقعہ، 11 افراد جاں بحق، 4 بچے لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹ ادو (11 اگست 2026): پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ایک لوڈر رکشہ مظفر گڑھ کینال میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 4 بچے لا پتا ہیں۔

یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب باراتیوں سے بھرا ایک لوڈر رکشہ مظفر گڑھ کینال میں گر گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوڈر رکشے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد سوار تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے گیارہ افراد کو بہ حفاظت ریسکیو کر لیا ہے، گزشتہ روز فلڈ لائٹس لگا کر رات میں بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔

کوٹ ادو مظفر گڑھ کینال لوڈر رکشہ

ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے تقریباً بیس کلومیٹر کے علاقے کو سرچ آپریشن کے لیے کور کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، جن کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں