The news is by your side.

Advertisement

سرگودھا: رشتے کے تنازع پر ماں اور2 بیٹیاں قتل

سرگودھا: کوٹ مومن میں رشتے کے تنازع پر ماں اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا گیا۔

سرگودھا میں شادی والا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا، مونٹاج پولیس کے مطابق منظور نے بھابھی سے اپنے بیٹے کے لیے رشتہ مانگا لیکن جواب انکار میں ملنے پر ملزم طیش میں آگیا اور اس نے کلہاڑیوں کے وار کرکے زیبا اور اس کی دو بیٹیوں مصباح اور رفیہ کو قتل کردیا۔

قتل ہونے والی رفیہ کی کل شادی تھی مگر قتل کی واردات سے پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں