اشتہار

انسداد پولیو مہم کے دوران 4 پولیو ورکرز کا اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹانک (3 نومبر 2026): انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے 4 پولیو ورکرز کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے عرفان کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک میں انسداد پولیو مہم کے دوران فرائض انجام دینے والے چار پولیو ورکرز کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق مغوی اہلکار گاؤں جیوس میں پولیو مہم کی ڈیوٹی کر رہے تھے۔ مغویوں میں یو سی ایم او قدیر، ایریا انچارج عثمان، ورکرز سمیر اور عمیر شامل ہیں۔

دریں اثنا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں چار پولیو ورکرز کے اغوا پر تشویش کا اظہار اور شدید مذمت کرتے ہوئے مغوی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں اور انہیں نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔ پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

امریکا: بچوں میں ’’پولیو‘‘ سے مشابہہ بیماری کا وائرس پھیلنے لگا!

اہم ترین

مزید خبریں