اشتہار

کے پی میں انتظامی امور چلانے کیلیے ایڈوائزری کونسل تشکیل، کون کون شامل ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 اکتوبر 2026): صوبائی معاملات چلانے کیلیے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی گئی۔

  • کفایت اللہ خان (مشیر داخلہ)
  • طارق محمود پاشا (مشیر فنانس)
  • سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید (مشیر قانون)
  • ڈاکٹر سید عامر عبداللہ (مشیر تعلیم)
  • پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان (مشیر صحت)
  • سابق ایڈوائزر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سرفراز علی شاہ (مشیر مائنز اینڈ منرلز)
  • ڈاکٹر محمد ارشاد (مشیر انڈسٹریز اینڈ کامرس)
  • آصف رفیق آفریدی (مشیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس)
  • خطیب اعلیٰ مولانا محمد طیب قریشی (مشیر مذہبی امور)
  • عثمان سیف اللہ خان (مشیر برائے انرجی)
  • ایم این اے ثمر ہارون بلور (مشیر برائے اطلاعات و نشریات)

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ قائم کرنے کا حکم

قبل ازیں، کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیلیے صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دستخط کر دیے۔

صدارتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ کے پی میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور امن و امان کی سنگین صورتحال پر ایمرجنسی کا اعلان کیا جاتا ہے، دہشتگردی کے واقعات میں غیر معمولی شدت سے سنگین خطرات لاحق ہیں، صوبائی حکومت دہشتگردی اور لاقانونیت کے تدارک میں ناکام رہی۔

صدر مملکت نے کے پی میں سنگین ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر فوری آئینی اقدام ضروری قرار دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں صوبائی حکومت آئین کے مطابق نہیں چلائی جا سکتی، صدارتی اعلان آئین کے آرٹیکل دو سو بتیس ایک اور دو چونتیس ایک کے تحت جاری کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں