پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (26 فروری 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ اجلاس کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسپتالوں میں عملے کی کمی پوری کرنے کیلیے 4 ارب 6 کروڑ سے زائد فنڈز منظور کیے گئے، فنڈز سے فکسڈ پے پر 2439 ڈاکٹرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز کی بھرتی کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھیک مانگنے کے خاتمے اور بچوں کے تحفظ کیلیے خصوصی بحالی فنڈ قائم کیا جائے گا، وہیٹ پروکیورمنٹ اینڈ اسٹریٹجک ریزروزہائبرڈ پالیسی 2026 اور گندم خریداری کے 38 ارب سے زائد واجبات وفاق سے ایڈجسٹ اور بقایا رقم پاسکو کو ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔

اقلیتی طلبہ کیلیے لیپ ٹاپ فراہمی کیلیے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے قانون 2010 میں ترامیم کی منظوری اور پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بریسٹ اسکریننگ سینٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اپر چترال میں نرسنگ کالج کیلیے 15 کنال اراضی محکمہ صحت کو منتقل کرنے کا فیصلہ، لکی مروت ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری، کوہاٹ روڈ پر لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کیلیے اراضی فراہمی منظور اور پشاور تا ڈی آئی خان موٹروے کیلیے اراضی خریداری کی لاگت کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں ضلع ہنگو جوڈیشل کمپلیکس توسیع کیلیے 29 کنال 9 مرلہ سرکاری اراضی منتقل کرنے کا فیصلہ، ضلع خیبر میں تیراہ ماڈل کے تحت 6505 متاثرہ خاندانوں کیلیے مالی امدادی پیکج اور پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کیلیے نجی شعبے کے نمائندے کی نامزدگی منظور کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں