ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی ایک بار پھر کراچی آنے کےلیے تیار، تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی ایک بار پھر شہرِقائد آنے کےلیے تیار ہیں، ان کے دورے کے تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ جو حال ہی میں کراچی کا دورہ کرکے واپس جاچکے ہیں وہ ایک بار پھر سے کراچی آئیں گے، ذرائع نے بتایا کہ سہیل آفریدی کل ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کےپی ریلی حادثے میں جاں بحق کارکن بلال مسعود کی فاتحہ کیلئے آئیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کی ریلی میں بلال مسعود موٹرسائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 12 بجے کراچی آئیں گے اور 5 بجے واپس چلے جائیں گے، سہیل آفریدی تعزیت کے بعد حلیم عادل شیخ کے گڈاپ فارم ہاؤس پررکیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران لیاری ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا تھا، ریلی میں شریک موٹرسائیکل پر سوار پی ٹی آئی کارکن بلال محسود گرکرزخمی ہوا تھا۔

بلال محسوس اسپتال میں ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگیا تھا، مرحوم بلال محسود کا تعلق یوسی ون سہراب گوٹھ ٹاؤن سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: جلسہ ہو کر رہے گا، سہیل آفریدی

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو کراچی کے باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ نہ ہو سکا جس سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خطاب کرنا تھا۔

11 جنوری کو سہیل آفریدی نے قافلے کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، نمائش چورنگی پر مختصر خطاب کے بعد وزیراعلیٰ کے پی روانہ ہوگئے تھے جبکہ ان جانے کے بعد کارکن بھی منتشر ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نمائنش چورنگی پر کارکنوں سے مختصر خطاب میں کہا تھا کہ جلسہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی اور ساتھ پولیس گردی بھی کی گئی، لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔

سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کے دورے پر ٹوپی پہنا کر ٹوپی ڈرامہ کیا ، شوکت یوسفزئی

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں