پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج پھر ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ جاں بحق ہونے والے کارکن بلال محسود کے اہلِ خانہ سے تعزیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا سیاسی ماحول ان دنوں خاصا گرم ہے، انہی حالات کے تناظر میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ریلی حادثے میں جاں بحق ہونے والے کارکن بلال محسود کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے کراچی آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کراچی میں قیام کے بعد آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ٹانک کے علاقے گومل میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے چھ پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

پولیس لائن میں قائم یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے اور پولیس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ ماہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے خلاف سازشوں کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ قوتیں سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں۔

تھرپارکر میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جا رہی ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا اور اختیارات اسلام آباد کو دے دیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے، سازشیں کرنے والی قوتوں کے لیے تھرپارکر کی ترقی ہی بہترین جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ میں اسی طرح محنت کر رہی ہے اور ہماری حکومت ایک عوام دوست حکومت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں