وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں‌ داخل کرانے کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں‌ داخل کرانے کا اعلان

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کروانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے تعلیم کی اہمیت کو بڑھانے سے متعلق ’بستہ اٹھاؤ، اسکول آؤ‘ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے سرکاری اسکولوں کا نظام اور یہاں کا معیار تعلیم  بہت اچھا ہوگیا اس لیے اب میں اپنے بچوں کو بھی گورنمنٹ اسکول بھیجوں گا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ پانچ برس میں خیبرپختونخواہ کا تعلیمی نظام دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہوا اور آج  تعلیمی اداروں حالت بھی اچھی ہے، صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے شہید حسنین ہائیر سیکنڈر  میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ دیگر والدین اور بچوں میں تعلیمی اہمیت اجاگر کریں تاکہ وہ بھی تعلیم حاصل کریں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے بھی خطاب کیا جبکہ محمود خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اسکول کی حدود میں پودا بھی لگایا۔


واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں تعلیم کے فروغ کےلیے بستہ اٹھاؤ اسکول آؤ کے نام سے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد والدین میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ بچوں کو اسکول بھیجیں۔

فروغ تعلیم کے لیے رواں سال شروع ہونے والی مہم میں کم از کم 80 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں