The news is by your side.

Advertisement

عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، محمود خان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بالکل کمزور نہیں ہے یہ خیال ذہن سے نکال دیں، اسپتالوں کو بہتر بنانے کے لیے نئے قوانین پاس کیے ہیں، عوام کی فلاح کے لیے اسپتالوں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ طلبا غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 54 واں روز

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 54ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں