ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ کےپی نے خود یوٹرن لےلیا ہے خود اپنا لیڈر مائنس کردیا، کوآرڈینیٹر وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے خود یوٹرن لےلیا ہے خود اپنا لیڈر مائنس کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی نے کہا کہ جنید اکبر کے ٹوئٹ سے بھی یہی بات سامنے آرہی ہے، ان کو سمجھا دیا گیا امن اور دہشتگردی کے خاتمے کی بات پر دوبیانیہ نہیں ہوسکتے، جو ریاست کا بیانیہ ہوگا اسی کیساتھ چلیں گے اس پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے کہاہے کہ وہ گڈ بوائے بن کر دکھائیں گے، اس بار وزیراعلیٰ کےپی نے ملاقات کیلئے خود رابطہ کیا، صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی نے ملاقات کیلئے رابطہ کیا تھا۔

اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ابھی ملاقات کیلئے دعوت نہیں گئی تھی، وزیراعظم سے ان کی فرمائش پر ملاقات ہوئی تھی۔

کوآرڈینیٹر وزیراعظم نے بتایا کہ یہ واضح کیا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم نے ان کی بات سنی۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی کے ترجمان شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کےپی کو میٹنگ کیلئے بلایا تھا، وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی دعوت کو قبول کیا۔

شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی، صوبے کے شیئر، واجب الادا رقم اور دہشتگردی کی جاری لہر پر بات ہوئی۔

وزیراعلیٰ کےپی نے وزیراعظم سے بانی کی کوئی بات کی یا نہیں؟ عطا تارڑ نے بتادیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں